تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت

ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں سینئر صحافی ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ہخادا ک گئی جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے علاوہ غائبانہ نماز جنازہ میں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی، شہباز گل، حماد اظہر، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عامر ڈوگر اور شوکت بھٹی بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چند روز قبل کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔

آج ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں اور سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں ارشد شریف کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button