تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کرنے کا وزن نہیں رہا ، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کرنے کا وزن ہی نہیں رہا ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر ملک کا ماحول انتخاب کا ہو جائے تو پیپلز پارٹی مخالفت نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنا ہی نہیں چاہتی ہے، ان میں اب وزن نہیں رہا، کراچی میں جن کی نشستیں ہیں وہ لے لیں گے، ماحول تبدیل ہوگیا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان جھیل سے پرندے ڈھونڈ کر لائے ہیں، یہ مسافر ہیں، یہ جھیل کے پرندے ہیں، کبھی اس کنارے، کبھی اس کنارے، اب وہ اڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ سکڑتے جا رہے ہو، مزید سکڑو گے، یہ کہتے ہیں جلسے بڑے ہیں، جلسے تو ایم کیو ایم کے بھی بڑے تھے، عمران خان سندھ میں قائد ایم کیو ایم کا نعم البدل بننا چاہتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button