تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی بلال غفار پر حملے کی مذمت

 تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایم پی اے بلال غفار پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلال غفار پر پی پی کے غنڈوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلال غفار پر پی پی کے ایم پی اے سلیم بلوچ کی قیادت میں حملہ ہوا، حیرت ہے کہ پولیس نے ابھی تک حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کئی پولیس والے بلال غفار پر قاتلانہ حملے کے عینی شاہد تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button