Uncategorized

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کیویز بلے باز بیٹنگ پر آئے لیکن جنوبی افریقا کے بولرز نے انہیں زیادہ رنز اسکور نہ کرنے دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 26 رنز مارٹن گپٹل نے بنائے اور پوری ٹیم 98 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کے کشوا مہاراج نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے آسان ہدف کو ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button