تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹی 20 ورلڈ کپ : وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ بین اسٹوکس نے 36 اور لیئم لیونگسٹن نے 28 رنز بنائے

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 39، محمد وسیم نے 26 اور افتخار احمد نے 22 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے برسبین ڈیوڈ ویلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button