تازہ ترینخبریںپاکستان

نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے بعد کراچی میں بجلی بحال

نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے بعد کراچی کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، کےالیکٹرک نے کے ڈبلیو ایس بی پمپنگ سٹیشنز، ایئرپورٹ اور ہسپتالوں کو ترجیح بنیادوں پر پہلے بجلی بحالی کی، اس کے بعد بجلی کی سپلائی کو بتدریج رہائشی علاقوں کی طرف موڑا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے بعد کراچی کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، جمعرات کو نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائنوں میں ٹرپنگ کے بعد کراچی کو بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی گئی۔

ٹرپنگ کے باعث سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے متعدد شہروں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، کے ای کا نیٹ ورک قومی گرڈ سے بحفاظت منقطع ہونے کے بعد آئی لینڈ موڈ پر آگیا۔

کے ای نے اپنے جنریشن پلانٹس کے ذریعے ڈیڑھ گھنٹے کے اندر بجلی کی بحالی مرحلہ وار شروع کر دی، کے الیکٹرک نے اسٹریٹجک تنصیبات کے ڈبلیو ایس بی پمپنگ اسٹیشنز، ایئرپورٹ اور اسپتالوں کو ترجیح کے دیتے ہوئے سب سے پہلے بجلی بحالی کی۔

اس کے بعد بجلی کی سپلائی کو بتدریج رہائشی علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ جن میں پی ای سی ایچ ایس، اورنگی، لیاری، ابراہیم حیدری، ناظم آباد اور ڈی ایچ اے اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

ٹریپنگ میں کےالیکٹرک کا اپنا سسٹم مستحکم رہا لیکن نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ صورتحال اگلے 48 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے، بجلی کی فراہمی میں پیدا ہونے والے تعطل کو سنبھالنے کے لیے کے ای رہائشی علاقوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے رات کے اوقات میں صنعتی زونز کو بجلی کی فراہمی عارضی طور پر کم کر سکتا ہے۔

صورتحال برقرار رہنے یا شدت اختیار کرنے کی صورت میں کمپنی کو لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button