تازہ ترینخبریںپاکستان

’عمران خان سچا ہے، بڑی حد تک یقین ہے سازش ہوئی‘

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ساری زندگی عمران خان کو سچا آدمی پایا عدالت کوخط میں جو شبہات لکھے ان پر یقین ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی انٹرویو میں صدر پاکستان نے سائفر سے متعلق دئیے گئے بیان پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ سائفرسےمتعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیا گیا، ایک بڑےاخبارنےمجھ سےمنسوب کرکے ہیڈلائن لی کہ عمران خان مایوس ہوگیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بات کو جب سیاق سے ہٹ کر دیکھیں گے تو اس کو اپنا مطلب دینگے، میڈیا ایساہی ہے مجھ سے پوچھ ہی لیا ہوتا کہ میری گفتگو کا مطلب کیاہے؟ میرا مطلب واضح تھا کہ عمران خان غصے میں تھےاسی لیےعوام کے پاس گئے۔

صدر پاکستان نے شکوہ کیا کہ کل ہرٹاک شو میں یہ بحث تھی کہ عارف علوی نے کہا کیا؟ زیادہ ترلوگوں نےمیرا انٹرویو کم اورتبصرے زیادہ دیکھے۔

خصوصی انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ جب عمران خان نے سائفر پرخط لکھا تو قائل ہوا اوراسی لیے انتہائی سنگین معاملہ سپریم کورٹ بھیجا، میرا یقین اب بھی ہے کہ سائفرپرتحقیقات ہونی چاہیے، زندگی بھر عمران کو سچا پایا ہے سائفراگرعمران خان کا بیانیہ ہےتو سچا بیانیہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگرمیں سمجھتا ہوں سازش نہیں ہوئی تو سپریم کورٹ کیوں بھیجتا؟میں نے سپریم کورٹ کو لکھےخط میں دلائل بھی دیئےتھے،عمران خان کہہ رہےہیں تو میں بھی قائل ہوکہ سازش ہوئی ہے، سمجھتا ہوں اس معاملے پرشواہد کاجائزہ لیناچاہیے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو100فیصد سچا مانتاہوں،وہ کہہ رہےہیں سازش ہوئی ہےتو ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button