تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کالا قانون اور اسلام، قرآن، خاندانی نظام پر حملہ ہے

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 ایک کالا قانون اور اسلام، قرآن، خاندانی نظام پر حملہ ھے۔حکومت اسکو کالعدم کرے ۔ملک میں سیلاب سے 3کروڑ انسان متاثرہیں جن میں 116 میں سے 66 اضلاع اس کی لپیٹ میں آئے ہیں ۔

سیلاب سے 34لاکھ بچوں کے علاوہ 1لاکھ 28 ہزار حاملہ خواتین کو طبعی امداد ادویات خوراک کی اشد ضرورت ھے ۔

حکومت اس قومی معاملے پر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے بجائے متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ضلعی امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد ساجد قریش عباسی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب عباسیاں بیروٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر نائب امیر خیبر پختون خواہ عبید الرحمن عباسی صدر الخدمت ضلع ایبٹ آباد سردار محمد سرور، سابق ضلعی امیر عبدالرزاق عباسی ،مبشرعباسی ،ڈاکٹر آمین عباسی، مفتی عتیق الرحمن عباسی، مشتاق عباسی، سجاد عباسی ،یعقوب خان عباسی ودیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔

سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ سرکل بکوٹ کے زلزلہ متاثرہ 2005 سے تا حال سکولوں اور مراکز صحت تعمیر نہ ہونا 17 برس سے وفاقی و صوبائی حکمرانوں کے لیے باعث شرم ھے ۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب زدگان کی امداد خالص انسانیت کے لیے غیر سیاسی اور شفاف انداز میں حکومت کرے ۔

ٹرانسجینڈر ایکٹ ھمارے خاندانی نظام کی تباہی عورت کے شرم وحیا تقدس پر حملہ ھے ۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس کو ختم کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button