تازہ ترینجرم کہانیخبریں

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا ایک مرتبہ پھر حکم

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا دوبارہ حکم دے دیا۔

راولپنڈی کے سینئر سول جج غلام اکبر نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے دوران سماعت عدالت سے رانا ثناء اللہ کو توہینِ عدالت کا مرتکب کہتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ابھی رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اینٹی کرپشن ٹیم رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھے۔

سماعت کے بعد رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکار مزید ٹیموں کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ حکام نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے تعاون کیا تو گرفتاری کیلئے وزارتِ داخلہ جائیں گے۔

معاملہ کیا ہے؟

2 روز قبل راولپنڈی کی عدالت نے اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

محکمہ انسداد بدعنوانی (Anti Curruption Department) نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناء اینٹی کرپشن انکوائری میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

8 اکتوبر کو اسلام پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عدالت سے جاری وارنٹ پر رانا ثنا اللہ کا پتہ فیصل آباد کا درج ہے، رانا ثنا اللہ نا تو تھانہ کوہسار کی حدود میں رہائش پذیر ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی دفتر تھانہ کوہسار میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button