Uncategorizedتازہ ترینخبریںدنیا

سیلاب سے تباہی کی تباہکاریاں : یواین جنرل اسمبلی می پاکستان سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔

https://twitter.com/UN_PGA/status/1578422937157107717?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1578422937157107717%7Ctwgr%5Ec7d2488c8922ed1b8897565e743db8567a7031e6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F302235-

قرارداد میں  پاکستان میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر گہرے رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ جنرل اسمبلی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور امداد کی اپیل میں اضافہ کر دیا جبکہ آئندہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر توجہ دینے اور اقدامات کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے 160 ممبر ممالک نے پاکستان کی قرارداد کو کو اسپانسر کیا،اس سےظاہرہوتا ہےکہ ان کی ہمدردی اورسپورٹ پاکستان کےساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کے روٹ میپ میں پہلا پہلو سیلاب اپیل کا رسپانس ہے،سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل 5 گنا بڑھ گئی ہے جبکہ 816 ملین ڈالرکی امداد اپیل جینیوا میں لانچ کی گئی ہے، اس کے بعد بحالی کا پلان بھی بن گیا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پلان 14 اکتوبر کو واشنگٹن میں ورلڈبینک کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button