تازہ ترینخبریںسیلاب

ٹانک میں الخدمت فاؤنڈیشن اور "امل” کے باہمی اشتراک سے 400گھرانوں میں راشن تقسیم

ٹانک (رپورٹ آدم خان وزیر سے) الخدمت فاؤنڈیشن اور برادر اسلامی ملک ملائشیا کی فلاحی تنظیم "امل” کے باہمی اشتراک سے کیپٹن اشفاق شہید ڈگری کالج ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ 400 گھرانوں میں راشن، کپڑے اور دیگر روزمرہ کی اشیاء تقسیم کردی گئیں۔

اس موقع پر "امل "تنظیم کے ملائشیا سے آئے ہوے غیر ملکی وفد کے ساتھ ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن ٹانک کے ضلعی صدر ہارون بلوچ، ضلعی فلڈ ریلیف انچارج انعام اللہ، فنانس سیکرٹری نجیب اللہ سمیت تنظیم کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

الخدمت فاؤنڈیشن ٹانک مسلسل ڈیڑھ ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں خاندانوں میں خشک راشن، پینے کا صاف پانی، دو وقت پکا ہوا تیار کھانا اور دیگر روزمرہ کی اشیاء تقسیم کررہی ہے۔

متاثرین سیلاب کا کہنا تھا کہ ہم الخدمت فاؤنڈیشن اور برادر اسلامی ملک ملائشیا کے عوام کی بھی نہایت مشکور وممنون ہیں جنھوں نےپاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہے۔

الخدمت فاونڈیشن متاثرین سیلاب کی حقیقی خدمت میں سب سے آگے ہیں اس کے علاوہ ٹانک سٹی اور دیگر دیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپے بھی لگائے گئے ہیں جہاں ہزاروں مریضوں کی ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرکے مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن ٹانک کے ضلعی صدر ہارون بلوچ نے متاثرین سیلاب کی مدد کرنے پر فلاحی تنظیم "امل” اور ملائشیاء کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button