تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹرانس جینڈر بل : مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی دھمکی

مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر تک ٹرانس جینڈر قانون واپس نہ لیا گیا تو مسجد شہدا سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منصورہ لاہور میں ہوا ۔شرکا کا کہناتھا کہ اگر ٹرانس جینڈر ایکٹ واپس نہ لیا گیا تو 7 اکتوبر کو مال روڈ لاہور میں ہونے والے بڑے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں تبدیلی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا ہے ، آئین پاکستان کی اسلامی دفعات سے چھیڑ چھاڑ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،مغرب زدہ حکمران اپنی خواہشات کے مطابق قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button