تازہ ترینخبریںپاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا ، صدر عارف علوی خطاب کریں گے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر لیا، صدر مملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

آئین کے آرٹیکل 56 (3) میں کہا گیا ہے کہ ہر نو منتخب قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا، پھر ہر پارلیمانی سال کا آغاز بھی صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہو گا۔

صدر عارف علوی کا پارلیمنٹ سے آج شام ہونے والا خطاب اس لیے اہم ہو گا کہ ان کی پارٹی برسر اقتدار نہیں اور اپنی تقریر میں انہیں عمران خان کی حکومت اور مخالف سیاسی جماعتوں پر مشتمل موجودہ اتحادی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

صدر کو یہ لازمی خطاب 14 اگست کو کرنا تھا تاہم ذرائع کے مطابق مخالف سیاسی جماعتوں کی اتحادی حکومت کے خدشات کے باعث یہ ممکن نہیں ہو سکا اور کئی تاریخیں دینے کے بعد ملتوی کیا جاتا رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button