تازہ ترینتحریکخبریں

آرمی چیف کون ہوگا ؟ اگرمجرم سے مشاورت ہو تو یہ سکیورٹی تھریٹ ہے: عمران

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے۔

لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کوئی بھی آجائے مجھے فرق نہیں پڑتا، آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے، یہ مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، ایک مجرم کیسے آرمی چیف کا فیصلہ کر سکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک مجرم سے آرمی چیف کا فیصلہ کرنے کیلئے مشاورت کی جائے گی تو یہ ان کے خیال میں سکیورٹی تھریٹ ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ رانا ثنااللہ کیسے ہمیں روکےگا؟ اسلام آبادکےچاروں طرف ہماری حکومتیں ہیں، پنجاب،خیبرپخوتخونخوا،آزادکشمیرمیں ہم ہیں، وہ  خالی دھمکیاں دے رہا ہے،  یہ تو سکیورٹی تھریٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button