تازہ ترینخبریںدنیا

پاک چین تعاون پر تنقید کی بجائے مشکل میں پاکستان کی عملی مدد کریں: چینی سفیر

پاکستان میں چینی سفیر نونگ رنگ نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں ۔

مختلف زبانوں کے سب ٹائٹل کے ساتھ جاری کردہ اپنے پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد چین نے اب تک تقریباً 90 ملین ڈالر امداد دی ہے۔

پاکستان میں چینی سفیر  نے مزید کہا کہ اعلان کردہ امداد پاکستان کو ملنے والی سب سے بڑی امداد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں۔

واضح رہے اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو چین سےقرضوں میں ریلیف لینے کے مشورے پر چینی وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیلابی صورتحال کے بعد سے ہی چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی حقیقی دوست اوربھائی کی طرح مدد کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو مشورہ دیا کہ پاک چین تعاون پربلاوجہ تنقید کے بجائے امریکا پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں مدد کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button