تازہ ترینخبریںدنیا

مظاہروں کی حمایت پر سابق ایرانی صدر کی بیٹی گرفتار

ایران میں پولیس حراست میں مہسا امینی کی موت کے خلاف جاری مظاہروں کی حمایت کرنے پر سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائزہ رفسنجانی نے حکومت کی جانب سے مظاہروں کو ہنگامہ قرار دینے پر تنقید کی تھی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ فائزہ رفسنجانی ایران میں خواتین کے حقوق سے متعلق سرگرم رہتی ہیں، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی وجہ سے انہیں پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ہاشمی رفسنجانی ایران کے چوتھے منتخب صدر تھے، وہ 2 بار 1989 اور 1993 میں صدر منتخب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button