تازہ ترینخبریںسپورٹس

پانچواں ٹی 20: پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے ہرادیا

پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔ 

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1575189134272241664?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1575189134272241664%7Ctwgr%5E03f2bafaa645a6d8dbb83dd45cd64cbff001e76b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1141228

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بناسکی۔

انگلینڈ کے کپتان معین نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا، انہوں نے 37 گیندوں پر 51 رنز بنائے، لیکن اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلواسکے۔

مہمان ٹیم کو جیت کے لیے آخری اوور میں جب 15 رنز درکار تھے، تو ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے منصوبے کے مطابق معین علی جیسے کھلاڑی کو بڑی شاٹ کھیلنے سے روکے رکھا اور صرف 8 رنز دیے۔

تمام ہی پاکستانی بولرز نے ہدف کا دفاع کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور تمام ہی گیند باز وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1575190116804403202?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1575190116804403202%7Ctwgr%5E03f2bafaa645a6d8dbb83dd45cd64cbff001e76b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1141228

حارث رؤف اس میچ میں دیگر بولرز کے نسبت مہنگے ثابت ہوئے، تاہم انہوں نے چار اوورز کے کوٹہ میں 41 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 محمد نواز، شاداب خان، افتخار احمد، عامر جمال اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان معین علی کے علاوہ ملان 36 اور سیم کرن 17 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔

یاد رہے کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے زیر کیا تھا، دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرایا۔

سیریز کے تیسرے میچ میں ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کامیاب رہا اور اس نے یہ میچ 63 رنز سے جیتا جبکہ چوتھے مقابلے میں پاکستان نے ہاری بازی جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button