تازہ ترینتحریکخبریں

آڈیولیکس : ثابت ہوگیا سائفر عمران خان سے چھپایا گیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل آ گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ (سابق) وزیرِ اعظم (عمران خان) سے چھپانے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ شہباز گل نے کہا کہ میں بہت پہلے یہ ریکارڈ پر لا چکا تھا کہ سائفرعمران خان سے چھپایا گیا تھا، آج کی آڈیو لیک میں یہ ثابت ہو گیا۔

واضح رہے کہ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔ آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

مبینہ آڈیو میں اعظم خان نے جواب میں کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button