تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کا آڈیو لیک یر کمیٹی بنانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’جب انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی توکیا ہم سے مشورہ کیا تھا؟ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق جو بھی فیصلہ کریں گے قانون، آئین کے مطابق کریں گے، نواز شریف میرے قائد اور بھائی ہیں، اگر ان سے ملاقات کی تو کیا غلط کیا؟ پاکستان بچانے کیلئے میری سیاست قربان ہوتی ہے تو ہزار بار کرنے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ آڈیو لیک سکیورٹی کی خامی ہے، اس طرح کا سکیورٹی لیپس بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مریم نواز سے متعلق اپنی آڈیو ٹیپ پر کہا مریم نے نہ کوئی سفارش کی نہ کوئی فیور مانگی، ڈاکٹر توقیر نے ان سے بات کی تھی، انہيں جواب دیا کہ مریم کو خود سمجھا دوں گا، آڈيو میں کسی ہیرے جواہرات کی بات نہیں تھی، دوست ملکوں کے سربراہوں نے عمران خان کے بارے میں جو کہا ہے وہ بتادوں تو آپ کو پسینہ آجائے، وہ دوست ملکوں کے سربراہوں سے ایسے ملتے تھے جیسے یہ سربراہان مانگنے آئے ہوں، تحکمانہ انداز، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بات کرنا اور خود کو آئن اسٹائن سمجھنا ، اس رویے نے تعلقات خراب کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button