تازہ ترینخبریںدنیا

شام کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک

شام کے ساحل پر ایک افسوس ناک واقع میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 120 سے 150 تارکین وطن میں لبنانی، شامی اور فلسطینی شہریوں سمیت خواتین اور بچے شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بچ جانے والے 20 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ تفتیش جاری ہے۔ یہ کشتی لبنان کی بندرگاہ کے قریب واقع  شہر منیہ سے روانہ ہوئی تھی اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ کی طرف جا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button