
تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے، حکومت لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے تاکہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کوئی کام نہ کرے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے، چھوٹے طاقت ور طبقے نے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔