تازہ ترینخبریںدنیا

کنگ چارلس تھرڈ نے باقاعدہ طور پر تخت سنبھال لیا

سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس تھرڈ کی منصب سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کنگ چارلس نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے تھے تاہم انہوں نے آج سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

کنگ چارلس نے باقاعدہ طور پر بادشاہ بننے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ چرچ آف سکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کریں گے۔

کنگ چارلس کے منصب سنبھالنے کی تقریب میں ان کی اہلیہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر اور ولی عہد شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعظم لز ٹرس سمیت 250 اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button