تازہ ترینخبریںدنیا

نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا اربعین کرنے کربلا پہنچ گئے

جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام صدر بننے والے نیلسن منڈیلا کے جانشین، پوتے منڈلا منڈیلا  چہلم امام حسینؑ یعنی اربعین کرنے کربلا پہنچ گئے۔

جنوبی افریقا سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے نیلسن منڈیلا کے پوتے، منڈلا منڈیلا نے 2015 میں اسلام قبول کیا تھا، آج کل وہ عراق میں موجود ہیں، وہ چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں امام حسینؑ کو نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کربلا  پہنچے ہیں۔

کوسے زویلولائل منڈلا منڈیلا اپنے قبیلے کے سردار ہیں۔

منڈلا منڈیلا کی جانب سے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گزشتہ دنوں تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں اُن کا بتانا ہے کہ وہ القدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کے انقلاب کی حمایت میں بین الاقوامی یکجہتی تحریک میں شرکت کے لیے قطر، دوحا سے بغداد جا رہے ہیں۔

دوسری جانب منڈلا منڈیلا کی مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے تصویریں بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button