متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
HH Sheikh Nahayan Mabarak Al Nahayan, Minister of State 4 Tolerance & Coexistence UAE & Chairman Bank Alfalah pledged USD 10 Mn 4fm the Bank in disaster relief for Pak including Army Flood Relief Acct 2 help flood victims. HH & UAE have always helped Pak during difficult times. pic.twitter.com/aGAK6IQN3Z
یہ انفرادی سطح پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے حاصل ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں اماراتی وزیر کی اعلان کردہ امداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’شیخ نہیان بن مبارک اور یو اے ای نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔‘
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’یہ امداد یو اے ای حکام کا پاکستانی عوام سے بے لوث پیار اور انسانی ہمدردی کا ثبوت ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’حکومت اور پاکستان کے عوام اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ متحد ہ عرب امارات کا پاکستانی عوام سے پیار ان کے باہمی تعقات کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔