تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان نے 9 مئی کے فسادات کا الزام ایجنسیوں پر لگادیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی فسادات کا الزام ایجنسیوں پر لگادیا۔

اپنے تازہ بیان میں عمران خان نے اپنی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے فسادات کا الزام ایجنسیوں پر دھر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آتش زنی اور کچھ جگہوں پر فائرنگ ایجنسیوں کے افراد نے کی، ان کے پاس کسی بھی آزاد انکوائری کمیشن کو پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے چاہتے تھے کہ تباہی پھیلائیں اور اس کا الزام پی ٹی آئی پر ڈالیں تاکہ کریک ڈاؤن کا جواز مہیا ہوسکے۔

پی ٹی آئی چیئرمین اس سے قبل بغاوت کے مقدمے میں اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور بشری بی بی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، خود اُن پر بغاوت کا مقدمہ چلے گا اور 10 سال کی قید ہوگی، ساتھ ہی ان کی جماعت پی ٹی آئی پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button