تازہ ترینخبریںپاکستان

11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی

الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملک میں سیلابی صورت حال کے باعث ملتوی کر دیے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے157، پی پی 139، پی پی 241 میں ضمنی الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 22، این اے 24، این اے 31 ، این اے 45 پر 25 ستمبر کےضمنی الیکشن بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button