قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فواد عالم کو سلیکٹ کرنے کیلئے ہی کیمپ میں بلایا تھا لیکن ٹور کیلئے 25 میں سے صرف 16 لڑکے ہی منتخب کرنے ہوتے ہیں۔ اگر کوئی اس ٹور میں منتخب نہیں ہوسکا تو اگلی بار ٹیم کا حصہ بن جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کے حوالے سے ٹیم پلان اور لڑکوں کی سلیکشن پر بریفنگ دی۔ ٹیم کی سلیکشن اچھی ہوئی ہے ، ہمیں امید ہے کہ دورہ کامیاب رہے گا۔ ہر کھلاڑی کو میرٹ پر سلیکٹ کیا ہے، ٹیم میں نئے لڑکے ہیں جو اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ اعتماد دیا جائے۔ فواد عالم کی عدم سلیکشن کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ فواد کو پرفارمنس دیکھ کر ہی کیمپ میں بلایا تھا لیکن ٹیم میں ہر کوئی سلیکٹ نہیں ہوتا، انکی تکنیک کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ٹیم کیلئے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، میرا بس چلے تو 25 کو منتخب کرلوں ۔ تمام 25 لڑکے ٹیم کا حصہ ہیں کوئی اگر اس ٹور میں منتخب نہیں ہوسکا تو اگلے ٹور میں منتخب ہوجائے گا۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ یاسر شاہ ان فٹ ہے ، انگلش کنڈیشنز کے مطابق اگر ہمارے پاس یاسر ہوتا تو اسے لئے کر جاتے ۔ اسکی غیر موجودگی میں ہم نے 4 سپنرز بلائے اور ان میں سے شاداب خان کو چنا کیونکہ اس کی گیند بازی میں ورائٹی موجود ہے، انگلینڈ میں حارث سہیل اور اسد شفیق کا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ پہلے بیٹنگ آتی ہے اور اگر تسلی بخش سکور نہیں کر پاتے تب بھی ہماری بائولنگ میں اتنا دم ہے کہ ہم میچ میں فائٹ کر سکیں ۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور 21سنچریاں بنانے والے کرس گیل کنگز الیون پنجاب کے ٹیم ڈائریکٹر وریندر سہواگ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کو نیلامی کے دوران آخری لمحات میں ٹیم کیلئے خرید کر آئی پی ایل کو بچا لیا۔ 11ویں ایڈیشن کے اولین سنچری میکر آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران2 مرتبہ بولی نہ لگنے پر کسی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے لیکن دو مسلسل میچز میں مرد میدان کا ایوارڈ لے کر انہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کر دیا۔ کرس گیل کے مطابق انہیں نیلامی میں نظر انداز کئے جانے کا کوئی دکھ نہیں ہوا بلکہ وہ ثابت قدم رہے اور لوگوں کی اس بات سے متفق نہیں کہ انہیں خود کو ثابت کرنا ہے۔ جارحانہ بیٹسمین کے مطابق وہ خود کو ہر سطح پر ثابت کر چکے جس کا ثبوت ان کی کارکردگی ہے۔
پاکستان سے کرکٹ تعلقات کے حوالے سے بھارتی ڈھٹائی برقرار ہے ، زرتلافی کے کیس میں مضبوط پاکستانی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے تاخیری حربے بھی استعمال کرنا شروع کر دیئے گئے ، بی سی سی آئی کی کوشش ہے کہ سماعت کی تاریخ آگے بڑھا دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے باہمی سیریز کھیلنے کے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں بھارت کیخلاف70 ملین ڈالر ہرجانے کا کیس کیا ، جس کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ، جبکہ سماعت اکتوبر میں ہوگی۔ٍ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ڈھٹائی برقرار ہے، زرتلافی کے کیس میں مضبوط پاکستانی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے اب اس نے تاخیری حربے بھی استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں، بی سی سی آئی کی کوشش ہے کہ سماعت کی تاریخ آگے بڑھا دی جائے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اس ایک نقطے پر اپنا کیس لڑے گاکہ پاکستان سے معاہدہ بگ تھری کی حمایت کے بدلے سیریز کھیلنے پر تھا اب چونکہ وہ ماڈل نہیں رہا اور اس کی وجہ سے ہمیں مالی نقصان بھی ہوچکا، اس لئے پی سی بی سے کنٹریکٹ بھی ختم ہوچکا۔ بھارتی حکام نے کیس ہارنے سے بچنے کیلئے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے 2014 کے بعد بی سی سی آئی کے اہم عہدوں پر کام کرنے والے تمام آفیشلز کو خطوط بھیجے ہیں، سب سے کہا گیا کہ اپنے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے ہونے والی بات چیت کے جتنے بھی شواہد اور ریکارڈ موجود ہیں وہ ان سے بورڈ کو آگاہ کریں، ان حکام میں آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین ششانک منوہر، این سری نواسن، سنجے پٹیل، انوراگ ٹھاکر اور آئی پی ایل کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رامن شامل ہیں۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ چوہدری نے آئی سی سی کو بھی ایک خط بھیجا جس میں اس سے بورڈ میٹنگز کے دوران پاکستان اور بھارت کی باہمی کرکٹ سے متعلق ہونے والی بات چیت کا ریکارڈ فراہم کرنے کو کہا گیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بی سی سی آئی کو ابھی تک سابق سربراہان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا مگر اس بات کا امکان موجود ہے کہ جلد ہی سب مل کر اپنا موقف پیش کردیں گے، پاکستان کے ساتھ اس معاملے کو سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نہیں بلکہ خود بی سی سی آئی حکام ہی دیکھ رہے ہیں۔ امیتابھ چوہدری نے رابطہ کرنے پر دعویٰ کیا کہ بھارت کا پاکستان بورڈ کے خلاف کیس مضبوط ہے۔ دریں اثنا پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے دورہ بھارت کا وقت بھی آ گیا ہے، دونوں ہفتے سے کولکتہ میں شروع ہونے والی آئی سی سی میٹنگز میں شریک ہوں گے، ڈھائی برس میں یہ پہلا موقع ہے جب پی سی بی کا وفد بھارت کا دورہ کررہا ہے، آخری مرتبہ 2015 میں اس وقت کے پی سی بی سربراہ شہریار خان ممبئی گئے تھے، مگر انتہا پسندوں کے بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں گھسنے کے بعد بھارتی بورڈ حکام سے ان کی بات چیت نہیں ہوسکی تھی، اس بار پی سی بی حکام کی کوشش ہوگی کہ اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے۔
بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی معروف ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے ساتھ سیلفی سامنے آئی ہے۔ یہ سیلفی پریٹی نے انڈین پریمیئرلیگ کے کرک میش ایونٹ کے دوران لی ہے جب ان کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو شکست دےکر ایک ٹرافی جیتی تھی۔ اس میں پریٹی ٹرافی تھامے موجود ہیں۔ یہ سیلفی سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔ آئی پی ایل کے گزشتہ ایڈیشنز میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل رائل چیلنجر بنگلور کا حصہ رہے ہیں تاہم اس سال وہ کنگز الیون پنجاب کا حصہ ہیں جس کی مالک پریٹی زنٹا ہیں۔
فاروق ستار پیش نہ ہوئے تو جیل بھیج دیں گے، عدالت
مفکر پاکستان علامہ اقبال کا 80واں یوم وفات
بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی واپسی شروع
رائو انوار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
وفاقی حکومت کے الیکٹرک کی وکیل بن گئی
سوال: آپ کے خیال میں پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہونا چاہیے؟