تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت یہ نام سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا؟ جسٹیفائی کریں کہ سٹاپ لسٹ کیا چیز ہے؟

درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم خان کو کہا گیا کہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں، وہ اب پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر ہی نہیں تو کیسے ریکارڈ پیش کریں۔

عدالت نے کہا کہ اس کیس میں ریکارڈ تو نیب کے پاس ہوگا، پی این آئی ایل کا کوئی لیگل سٹیٹس نہیں، ایسی کوئی وجہ نہیں کہ نام پی این آئی ایل میں شامل کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ اعظم خان کو اگر پارلیمنٹ میں طلب کیا گیا تھا تو انہیں جانا چاہیے تھا، اگرپی اے سی انہیں 8 ستمبر سے پہلے بلاتی ہے تو وہ پیش ہو جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے اور انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button