تازہ ترینخبریںپاکستان

بھارتی فوڈ آئٹمز کیلئے عالمی ایجنسیوں نے رابطہ کیا ہے: مفتاح اسماعیل

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت کے لیے ایک سے زائد عالمی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ اس معاملے پر حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button