تازہ ترینخبریںسیلاب

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہنگامی صورتحال، لوگوں کی نقل مکانی

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ، چارسدہ، کالام سمیت دیگر سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے سیلابی ریلہ گزرنے والے علاقوں سےعوام کو دور رہنے کی ہدایت ہے۔

دریائے کابل اور دریائے سوات سےملحقہ آبادی کومحفوظ مقامات پر نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملاکنڈ میں انتظامیہ نےدریائےسوات کےکنارے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ شہریوں کو دریائے سوات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام بارش اورسیلاب میں سفر سے گریز کریں۔

ضلع مہمند کی تحصیل پڑانگ غارمنڈ اسپرے میں مہمندڈیم کا سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہو گیا جس سے 3 گھر اور ایک سکول پانی میں ڈوب گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بےگھر افراد کیلئے ٹینٹ لگا دیے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button