تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

’عمران خان ملک کیلیے سوچنے والا دلیر شخص ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے لیے سوچنے والا دلیر شخص ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے امدادی سامان بیچ کھایا، ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف چوروں کا ٹولہ ہے، ان شاء اللہ پاکستان میں عدل کا نظام قائم ہوگا

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی جماعت فنڈ زیزنگ کرتی ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہے، نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسہ لیا، جس کا جینا مرنا اور جائیدادیں پاکستان میں ہیں یہ اس کے پیچھے پڑیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ضرور سندھ آئیں گے، وہ آج بھی خیبر پختون خوا کے دورے پر ہیں، سندھ ایک یتیم بچے کی طرح بلک رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button