تازہ ترینتحریکخبریں

خبردار اگر کسی نے تیمور جھگڑا کو دبانے کی کوشش کی : اسد عمر

 تحریک انصاف کے رہنما ، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا صوبے کا حق مانگ رہے ہیں ، حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ تیمور جھگڑا پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ، خبردار اگر کسی نے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

حکومت کی نااہلی کی گواہی تو نواز  شریف بھی دے رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نااہل ہے، ساڑھے چار ماہ ہو گئے ابھی تک ان سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ تیمور جھگڑا نے خط میں 24 گھنٹے میں اپنی مدد کا اظہار کیا، خط میں کہا گیا کہ ہم وفاق کی مدد کے لیے تیار ہیں، 2 ماہ میں انھوں نے صوبائی حکومت سے ملاقات تک نہیں کی۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ڈنڈے سے ملک کو چلائیں گے تو یہ آپ کی خام خیالی ہے، جن دعوؤں پر آپ نے حرام کے پیسے سے حکومت گرائی اس میں ناکام ہوئے، جو بھی ہو رہا ہے وہ آپ کی ناکامی کی وجہ سے ہو رہا ہے، آپ نااہل ہیں اور آپ نے عوام کی زندگی مشکل نہیں مشکل تر بنا دی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف کی ڈیل نہیں ہو رہی، آپ سب کو چھوڑیں آپ کی نااہلی کی تو نواز شریف گواہی دے رہے ہیں، ہم نے بہت بہتر پوزیشن میں آئی ایم ایف سے بات چیت کی تھی اور ہم ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے تھے۔

ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب مشکل وقت آتا ہے تو پاکستانی قوم متحد ہو جاتی ہے، جو لوگ مشکل میں ہیں قوم ان کی مدد کے لیے اٹھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button