تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

شعیب ملک نے ‘کے پی ایل’ کی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کردی

کشمیر  پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میرپور خاص رائلز کے کپتان شعیب ملک نے ٹورنامنٹ میں اپنی انعامی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1563211465410347009?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1563211465410347009%7Ctwgr%5E853e0588826283ea803e181ff896fd03cfe769e6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F297437-

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سیزن ٹو میں میرپور رائلز  بغیر مقابلے کے فاتح قرار پائی، میرپور رائلز اور  باغ سٹالیئنز کے مابین فائنل بارش کی نذر ہوگیا جس پر میرپور رائلز کو لیگ مرحلے میں ٹیبل پر  زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر چیمپئن قرار دے دیا گیا۔

لیگ میں بہترین کارکردگی کے باعث شعیب ملک مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ اس کی رقم سیلاب متاثرین کو دیں گے۔

شعیب ملک نے لکھا ‘میں مین آف دی ٹورنامنٹ جیتنے اور مزید ایک اور ٹرافی اٹھانے پر خوش ہوں، میں یہ ایوارڈ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرنا چاہتا ہوں، ہمیں ہر چیز سے بالا تر ہوکر بحیثیت قوم اکٹھے ہونا چاہیے۔

فاتح کپتان نے لکھا ‘میں اپنی جیتی ہوئی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا’۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button