Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 982 ہلاک متعدد زخمی

ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید45 افراد جاں بحق ہوجانے کے بعد سیلاب اور بارشوں سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 982 تک پہنچ گئی ہے، سب سےزیادہ اموات سندھ میں339 ہوئیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب، بارشوں سے بلوچستان میں 234، کےپی میں 19 افراد کا انتقال ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی میں 10، سندھ میں 33 جبکہ پنجاب میں 2 افراد کی اموات ہوئیں۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 113 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 ہزار 588 جانور مرگئے جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 2 ہزار 583 جانور مرے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 پلوں کو نقصان پہنچا ہے،جبکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 149 پلوں کو نقصان ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 ہزار 811 گھروں کو نقصان ہوا جبکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 82 ہزار 139 گھروں کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے 14 سو 56 افراد زخمی ہیں، ملک بھرمیں بارشوں کے دوران 8 لاکھ 2 ہزار سے زائد جانور مر گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 149 پلوں اور 6 لاکھ82 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button