تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ہم دیکھنا چاہتے ہیں ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں ، میاں جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شہباز گل وہ طوطا ہے جس میں کئی لوگوں کی جان ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا گیا تو مجھے جیل میں 6 بائی 4کے کمرے میں رکھا گیا، مجھ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کے رونے کی آواز عمران خان کو سنانی ہے ، عمران خان نے تو کبھی قریب ترین رشتہ داروں کو مڑ کر نہیں دیکھا، عمران خان تو نعیم الحق کے جنازے پر بھی نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے 14 دن کے ریمانڈ میں 7 جج تبدیل ہوئے، مجھے گرفتار کیا گیا تو میرے بھائی کو بھی غائب کر دیا گیا تھا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ شہباز گل وہ طوطا ہے جس میں کئی لوگوں کی جان ہے، کسی پر بھی تشدد کے خلاف ہیں لیکن یہاں دوسری گیم کھیلی جا رہی ہے، تین بار کے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے ساتھ جیلوں میں کیا کچھ نہیں ہوا، نواز شریف اپنے احوال کا چوتھا حصہ بھ بتا دے تو خون ریزی ہو جائے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے تفتیش میں پہلے دن جو بتایا وہی ان کے لیے خطرناک ہے، عمران خان کو اصل ڈر  یہ ہے کہ وہ ڈوریں ہلانے والوں کا نام نہ لے لے، فواد چوہدری نے کہا کہ فوج کے منہ کو خون لگ چکا ہے، پھر کہا جج اور جرنیل بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں، ہم نے ریاست کے لیے سب کچھ برداشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں ماہانہ 62 لاکھ روپے امریکی فرم کو کہاں سے دیا جا رہا ہے، جو نعرے ان کے اسٹیج سے لگے کسی کو ان کے ایجنڈے کے بارے کوئی شک باقی نہیں رہا۔جاوید لطیف نے کہا کہ اب حقیقی قیادت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، اب مفتاح اسماعیل سے ملک نہیں چل سکتا، نواز شریف اس لیے واپس آ رہے ہیں کیونکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button