تازہ ترینخبریںسیاسیات

پیٹرول کی قیمت پر مفتاح اسماعیل کی باتیں سمجھ سے باہر ہیں : عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمیٰ بخاری  نے کہا ہےکہ عام آدمی کو پیٹرول نرخ پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ آئی سی یو میں جا کر لیٹ گئے،  نواز شریف نے تو ساڑھے تین سو سے زیادہ دن جیل میں گزارے تھے، عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی پرواہ ہے، شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے ، اس کے معاملات وفاق طے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرزنش کرکے پسند کے فیصلے کروائے جاتے ہیں، ہم پہلے روتے تھے کہ عثمان بزدار کو عمران خان چلاتے ہیں، اب لگتا ہے پرویز الٰہی گوگی پنکی کا ادھورا مشن پورا کریں گے، عمران خان پنجاب کے معاملات میں دخل دینے والے کون ہوتے ہیں، آپ پرویز الٰہی کو ایک چپڑاسی جتنی اوقات نہیں دے رہے۔

پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو پیٹرول نرخ پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی، مفتاح اسماعیل کی بڑی بڑی ثقیل باتیں مجھے سمجھ آتی ہیں نہ عام آدمی کو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button