تازہ ترینخبریںپاکستان

کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 7 افراد لاپتہ

کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 7 افراد لاپتا ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو تباہ حالت میں نکال لیا گیا ہے اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔لنک روڈ پر حادثےکا شکار ہونے والی کار کے ڈرائیور کے بھائی حافظ عبدالحئی کا کہنا ہے میرا بھائی حیدرآباد آ رہا تھا کہ ایک فیملی نےکہا ہمیں بھی لے جائیں، قائد آباد سےمیاں بیوی اور 4 بچوں کو لےکر بھائی حیدرآباد آرہا تھا، شام 6 بجے کے بعد بھائی سے دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب تھڈو ندی کے سیلابی ریلے میں بہنے والی خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ 3 بچوں کو بچا لیا گیا۔کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور ٹنڈو الہ یار سمیت سندھ کے منختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر7 انڈر پاس میں پانی بھر گیا جبکہ لطیف آباد نمبر دو میں گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

جنوبی پنجاب اور زیریں خیبرپختو نخوا کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مزید بارشیں متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button