تازہ ترینخبریںپاکستان

شہبازگل کی حوالگی، حکومت کا عدالتی حکم عدولی پر ڈی آئی جی راولپنڈی کیخلاف مقدمہ بنانےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے شہبازگل کی اسلام آباد پولیس کو حوالگی کے عدالتی حکم کو نہ ماننے پر ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس رانا رؤف کے خلاف کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس رانا رؤف نے عدالتی احکامات مبینہ طور پر ماننے سے انکار کیا ، فاقی حکومت نے عدالتی حکم عدولی پرڈی آئی جی رانا رؤف کے خلاف کیس بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ کے معاملے پر اسلام آباد اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی تھی، بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز طلب کیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں ڈرامائی صورت حال رہی اور عدالتی حکم ساتھ لانے والی اسلام آباد پولیس شہباز گِل کو ساتھ لے جانے پر اصرار کرتی رہی لیکن جیل انتظامیہ نے گِل کو حوالے کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

اس دوران اڈیالہ جیل کے باہرپنجاب پولیس کی نفری اوراسلام آباد پولیس کے مابین تکرار بھی ہوئی اور جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر اسلام آباد پولیس نے پہرہ بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button