تازہ ترینخبریںدنیاکاروبار

ایلون مسک انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدیں گے

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔

ٹیسلا موٹرز کے مالک ایلون مسک کی جانب سے  مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کے اعلان سے کچھ دیر بعد ہی ٹیسلا چیف نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی تردید بھی کردی، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کا انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان مذاق ہے اور وہ کھیلوں کی کوئی ٹیم نہیں خرید رہے۔

شمالی انگلینڈ کے اس معروف فٹ بال کلب کے ٹوئٹر پر 32 ملین سے زائد فالوورز ہیں، ایلون مسک کی جانب سے ٹیم کی خریداری کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ کو پہلے 6 گھنٹوں کے دوران ہی 5 لاکھ سے زائد لائکس مل گئی تھیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایلون مسک کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا تھا تاہم ان کے خریداری سے متعلق تردید کے بعد  شائقین میں مایوسی چھا گئی جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button