تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک بھر میں آج یومِ عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عاشورہ  محرم الحرام کے جلوس آج برآمد کیے گئے ہیں۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا جو آج شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔

کراچی میں 10محرم کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اےجناح روڈ، تبت سینٹر،بولٹن مارکیٹ سےہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر ختم ہوگا۔

اس کے علاوہ نشتر پارک میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

پشاور کی مختلف امام بارگاہوں سے یوم عاشور کے 12 جلوس برآمدہوئے۔ پہلاماتمی جلوس صبح 11بجے برآمد ہوا۔

راولپنڈی میں مرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ کالج روڈ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے برآمد ہوا۔

کوئٹہ میں یوم عاشور کا جلوس صبح 9 بجے امام بارگاہ سید آباد علمدارروڈ سے برآمد ہوا ، گلگت میں مرکزی جلوس صبح 7 بجےامامیہ جامع مسجد سے برآمد ہوا۔

ملک بھر میں عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے، حساس شہروں میں موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button