تازہ ترینخبریںپاکستان

جولائی میں بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملک میں رواں سال جولائی میں بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں، 61 سال بعد رواں سال جولائی میں سب سے زیادہ بارشوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ملک بھر میں معمول سے181 فیصد جبکہ بلوچستان میں 450 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں معمول سے 308 فیصد ، پنجاب میں 116 فیصد، گلگت بلتستان میں 32 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 30 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں 25 جولائی سب سے زیادہ بارشوں کا دن رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدین میں 219 اور پی اے ایف مسرور میں 606 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں دن کے درجہ حرات بھی معمول سے 2 اعشاریہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہے جبکہ جولائی میں عام طور پر اوسط درجہ حرارت 37 اعشاریہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button