تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی استعفوں پر درخواست سماعت کیلئے مقرر

 تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی کاز لسٹ کے مطابق درخواست کی سماعت قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق کل کریں گے۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم ہونے کے بعد کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ، پی ٹی آئی نے اتھارٹی لیٹر جمع کرا کے 123 ممبران کو کیس میں فریق بنایا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے گزشتہ روز درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button