تازہ ترینخبریںپاکستان

غیرجمہوری قوتوں کی خواہش ہے کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے ، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ غیرجمہوری طاقتیں چاہتی ہیں کہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے ۔ شہر میں غیر حقیقی نظریات کی بنیاد پر ووٹ تقسیم ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کیلئے جمہوری نظام منتخب کیا تھا، اصل اہمیت عوام کے ووٹ کی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 35 سال سے عوام ایم کیوایم کو ووٹ دے رہے ہیں۔ ہمارا ووٹ بینک چرایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کا ووٹ صحیح شمار کیا جائے۔ ہم پر جعلی نتائج تھوپے گئے اس لئے عوام سیاسی نظام سے غیر متعلق ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے بغیر ملکی معیشت سانس نہیں لے سکتی اور کراچی کے بغیر پاکستان کی کوئی شناخت نہیں۔ دوبارہ مردم شماری میں ہمیں ٹھیک نہ گِنا گیا تو سڑکوں پر آکے خود کو گنوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ڈنڈے لے کر نکلیں گے۔ ووٹ کی عزت کو عوام اپنے ہاتھوں سے بچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button