تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

عمران خان : چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کریں گے

 تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ‏عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔ اجلاس میں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور بابر اعوان  بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ قانونی ماہرین چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر کام شروع کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button