Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینتحریکخبریں

250 روپے کا ڈالر، مہنگائی 38 فیصد! ساری تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟عمران خان نے سوال اٹھادیا

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ڈالر250 روپے پر پہنچ گیا ، مہنگائی 38فیصد ہوگئی، سوال یہ ہے کہ ساری تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بگڑتی معاشی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ 8 مارچ 2022 کو جب تحریک عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 پرتھا، آج ڈالر  250روپےتک پہنچ گیا ہے۔،

عمران خان کا کہنا تھا کہ 8مارچ 2022کومہنگائی 16.5فیصدتھی،آج بڑھ کر 38فیصدہوگئی، یہ امپورٹڈ حکومت نہ صرف بدمعاشوں کا ٹولہ بلکہ نااہل بھی ہے، سوال یہ ہے کہ اس ساری تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟

عمران خان نے کہا تھا کہ عالمی سطح پرمہنگائی ہمارے دور میں بھی تھی لیکن ہم نے عوام کو ریلیف دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں نوازشریف گیا تو تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ چھوڑ کر گیا، کیا میں نے ہی صرف کرپٹ لوگوں اورکرپشن کیخلاف ٹھیکہ لیا ہوا ہے؟ کیا اور لوگوں کی ذمہ داری نہیں جو ان کرپٹ لوگوں کو مسلط ہونے دیا؟ آج جومعیشت تباہ ہو رہی ہےکوئی تو اس کا ذمہ دار ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!