تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بیل آوٹ پیکج جلد نہ ملا تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج جلد نہ ملا تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم تاریخ کی بد ترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر خطر ناک حد تک کم ہوگئے ہیں، غریب وینٹی لیٹڑ پر ہے، نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل، نہ بچوں کی فیس۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سیاسی انتشار، خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، مداخلت نرم ہو یا سخت سب کو مل کر ملک کو بچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک دن قیمتی ہے سب کو مل کر ملک بچانا ہے، ورنہ لوگ اپنے فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button