تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

چڑیا گھر میں شیر کی سستے داموں فروخت کا انکشاف

لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے شیر ، گائے  سے بھی سستا فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں شیر کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے ہے جبکہ ایک بھینس بھی کم از کم 3 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ میں فروخت ہوتی ہے۔

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم چڑیا گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔

 رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر میں اضافی شیروں کو رکھنے کی جگہ نہیں ہے، ان شیروں کو نیلامی کے دوران نجی ہاؤسنگ سکیمز یا جانور پالنے کے شوقین افراد کو بیچ دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آئندہ ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں 12شیر فروخت کیے جائیں گے جس میں 9 شیر اور 3 شیرنیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں ایک سال میں 10 سے 12 شیروں کی پیدائش ہوتی ہے جبکہ گزشتہ برس 14 شیروں کو فروخت کیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button