تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز

صدرِ پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق قانونی فریم ورک کے نفاذ کے لیے سخت اقدامات شروع کیے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 جولائی 2022ء کو انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے، انسانوں کی سمگلنگ میں انسانوں کے استحصال سے سمگلر منافع حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے انسانی سمگلنگ کے خلاف ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ 2018ء نافذ کیا ہے اور وزیرِ داخلہ کی سربراہی میں انسانی سمگلنگ سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی بھی بنائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button