تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹھٹھہ: مگرمچھ جھیل سے نکل کر آبادی میں پہنچ گیا

سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بارشوں کے بعد ہالیجی جھیل سے مگرمچھ باہر آ گیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق جھیل سے فرار ہو جانے والے مگرمچھ کو جنگ شاہی لنک روڈ پر بارش کے پانی میں تلاش کر لیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام نے بتایا ہے کہ مگرمچھ کو پکڑ کر دوبارہ ہالیجی جھیل پہنچا دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے سریاب میں طوفانی بارشوں سے پیجری ندی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔

ندی کا بند ٹوٹنے سے  3 گاڑیاں، 12 دکانیں اور ایک ہوٹل سیلاب میں بہہ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button