تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے ریلیف آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کی معاونت کی جا رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لسبیلہ میں سیلاب میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button